مہر نیوز کے مطابق، ایران کے الیکشن کمیشن کے سربراہ محمد تقی شاہ چراغی نے کہا کہ ان میں سے کچھ پولنگ اسٹیشنز موبائل ہیں، اور لوگ کل 90,000 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تمام صوبوں کو مطلوبہ سازوسامان اور سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اور 3500 سٹیشنوں میں انتخابی تربیت دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ مئی میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد ملک میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ